کراچی : محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شدید زلزلوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے سونامی کے خطرے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے گوادر سے پچاس کلومیٹر دور بحیرہ عرب میں زلزلے کے جھٹکے کے بعد شدید زلزلوں سے متعلق پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا 12جنوری کی رات 2 بجکر 22 منٹ پرگوادر سے 50 کلومیٹر دور زلزلہ آیا ، زلزلےکی شدت ریکٹراسکیل پر5تھی ، زلزلہ مکران سب ڈکشن زون میں 25 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ مکران سب ڈکشن زون میں اتنی توانائی جمع ہو چکی ہےکہ شدیدزلزلہ آسکتاہے، مکران سب ڈکشن زون میں شدیدزلزلے سے سونامی کا بھی خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات نےایک ہفتہ قبل گوادرمیں سونامی سے نمٹنے کی مشقیں بھی کی ہیں۔
گذشتہ روز صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس سے لوگوں میں خوف زدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے تاہم زلزلے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی جبکہ کہ اس کا مرکز گوادر سے چالیس کلومیٹر شمال میں ساحل کے قریب سمندر میں تھا اور اس کی گہرائی پچیس کلومیٹر تھی۔