تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکہ ایران قیدیوں کے تبادلے پرمتفق، عالمی طاقتوں نے پابندیاں اٹھالیں

نیویارک: ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی پاسداری اور امریکی قیدیوں کی رہائی کے بعد عالمی طاقتوں نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے جوہری ادارے نے ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیارنہ بنانے کے ثبوت فراہم کردیے ہیں۔

جوہری ادارے آئی اے ای اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے تمام وعدوں کو پورا کردیا ہےاورایران کے ایٹمی پروگرام میں ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔

اس موقع پرایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف اوریورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ دنیا کومحفوظ بنانےکیلئے ایرانی اقدامات قابل تعریف اورنئی راہ دکھانے کی اچھی مثال ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ نے فارسی زبان میں ایرانی قوم کوخوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ آج ایران کے عوام کےلئےآج خوشی کادن ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے ٹویٹرپیغام میں قوم کو مبارکباد دی اورعالمی برادری کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب تاریخی ایرانی جوہری معاہدے پرعمل در آمد کے سلسلے میں ایران نے پانچ امریکی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدلے میں امریکا بھی چھ ایرانی قیدیوں کو رہا کر رہا ہے۔ ایران کے قید سے رہائی پانے والوں میں امریکی صحافی جیسن ریزیان، امریکی میرین امیرحکماتی اور عیسائی پاسٹرسعید ابیدینی شامل ہیں جبکہ دو رہا ہونے والے امریکی قیدیوں میں ایک بزنس مین اور دوسرا ایک امریکی طالب علم ہے جن کی شناخت ابھی واضح نہیں ہو سکی۔

امریکی صحافی جیسن ریزیان کو دو سال قبل جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ امریکی میرین امیر حکماتی بھی جاسوسی کے الزام میں ایرانی جیل میں قید تھے۔ ایک اور امریکی قیدی سعید ابیدینی بھی گزشتہ کئی سال سے ایران جیل میں ہیں۔

امریکی تجزیہ کار اور تھنک ٹینکس امریکی قیدیوں کی رہائی کو امریکا اور مغرب کے درمیان تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں جبکہ امریکا کی جانب سے رہا کئے جانے والے ایرانی قیدیوں کی تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئیں۔

Comments

- Advertisement -