جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے کس کا پلڑہ بھاری؟ نمبر گیم سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے نمبر گیم سامنے آگئی، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے 187 ممبران جبکہ ن لیگ کے پاس 177 ممبران ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے کس کا پلڑہ بھاری ہے ، اس حوالے سے نمبر گیم سامنے آگئی۔

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 178اور ق لیگ کے 10 ممبران ہیں جبکہ ن لیگ کے 165 اور پیپلز پارٹی کے 7ممبران ہیں۔

- Advertisement -

ن لیگ کے حمایت میں 4آزادارکان اور راہ حق پارٹی ایک ممبر بھی ہے تاہم ایک آزاد رکن سیدرفیع الدین نے کسی کی حمایت کافیصلہ نہیں کیا۔

آزادامیدوار چوہدری نثار اور ن لیگ کی عظمیٰ زعیم قادری کے کورونا کی وجہ سے آنے کا امکان نہیں۔

اسی طرح ن لیگ کےمیاں جلیل شرقپوری اورفیصل نیازی استعفیٰ دےچکے ہیں اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی چوہدری سعید ترکی جا چکے ہیں۔

خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس شام چار بجے ہوگا، تحریک انصاف نے نمبرز پورے ہونے کا دعوی کردیا ہے۔

وزارت اعلیٰ کے منصب کے لیے ایک سو چھیاسی ارکان کی حمایت درکار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں