اسلام آبا: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا پھر بڑھنے لگا اور کیسز کی تعداد 51 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی جبکہ نئی لہر30 سے 39 سال کے افراد کو زیادہ متاثر کررہی۔
تفصیلات کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور بے احتیاطی کے باعث اسلام آباد میں کورونا پھر بڑھنے لگا، اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 51 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی۔
وفاقی دارلحکومت میں کورونا کےفعال کیسز کی تعداد5200 سے زائد اور کورونا کے باعث اموات کی تعداد 545 تک پہنچ گئی۔
کورونا کی تیسری لہر میں 30 سے 39 سال کے افراد زیادہ متاثر ہورہے ہیں، اسلام آباد کے علاقے لوہی بھیر میں سب سے زیادہ کورونا کیسز واموات ریکارڈ کی گئی۔
لوہی بھیر میں 44 افراد کورونا کے باعث جاں بحق اور 530 فعال کیسز ہے جبکہ دیگر علاقوں آئی 8 فور،ایف 11 ون، آئی 10 ٹو، جی 6 ٹو اور جی 10 ون میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
دستاویز کے مطابق کورونا مریضوں کیلئے اسپتالوں میں مختص بیڈز اوروینٹی لیٹرز کی گنجائش 50 فیصدرہ گئی جبکہ اسلام آباد میں کورونا کے307 مریض مخصوص بستروں اور 44 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔