لاہور : پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 27 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 1656 تک جا پہنچی ،اس سے قبل پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران اموات کی تعداد 82 تک پہنچ چکی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد میں کمی آنے لگی، محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 27مریض جاں بحق ہوئے ، اس سےقبل پنجاب میں 24گھنٹےکےدوران اموات کی تعداد 82 تک پہنچ چکی تھی۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 1193 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 72 ہزار 880 ہو گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 1656 اور وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 21 ہزار 340 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں اب تک 4 لاکھ 70 ہزار 507 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔