اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16 ہزار تجاوز کرگئی ، متاثرہ ہیلتھ ورکرز میں 9631 ڈاکٹرز، 2313 نرسز اور 4187 ہیلتھ اسٹاف شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16131 تک پہنچ گئی، 24گھنٹے کے دوران 7 ہیلتھ کیئر ورکرز کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور ایک جاں بحق ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 9631 ڈاکٹرز، 2313 نرسز اور 4187 ہیلتھ اسٹاف کاکورونا ٹیسٹ مثبث آیا اور ملک میں ابتک 156 ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 521ہیلتھ ورکرز گھراور 16 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں 15438 ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہو چکے ، کورونا سے متاثرہ اور جاں بحق بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے۔ سندھ میں 5713 ہیلتھ ورکرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور 54جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں3377 ہیلتھ ورکرز کا ٹیسٹ مثبت اور 28افراد جاں بحق ، کے پی میں3879ہیلتھ ورکرز کا ٹیسٹ مثبت، 42جاں بحق جبکہ اسلام آباد میں 1459ہیلتھ ورکرز متاثر اور11جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں222 ہیلتھ ورکرز متاثر ، 3 جاں بحق ، بلوچستان میں 777 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 9 جاں بحق جبکہ آزادکشمیر میں 704 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 9 جاں بحق ہوئے۔