پشاور : محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے کرونا وائرس کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے لڑنے والا ایک اور مریض دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 35 ہزار 215 ہوگئی۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کے پی میں کرونا وائرس سے اب تک 1239 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 62 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے میں46 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صوبے کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 32ہزار 450 ہوگئی۔
واضح رہے کہ نئے اور مہلک وائرس کووِڈ 19 سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 6168 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 288716 ہوگئی جب کہ ان میں سے 769 کی افراد خراب ہوسکتی ہے۔