اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی آنے لگی اور ایکٹیو کیسز 9 ہزار تک جا پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے زیرعلاج اور قرنطینہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9032 اور کورونا کے 8 ہزار 846 مریض قرنطینہ میں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 6373، کے پی 274 مریض ، پنجاب میں 1686، بلوچستان میں 60 ، وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے 412 مریض ، آزادکشمیرمیں کورونا کے 23، گلگت بلتستان 18 مریض قرنطینہ ہیں۔
ملک بھر میں کورونا کے 186 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جن میں سے پنجاب میں کورونا کے 30، کے پی 21 مریض ، سندھ میں 115، اسلام آباد میں 18 مریض زیر علاج ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں 2، گلگت بلتستان، بلوچستان میں کوئی کورونا مریض زیرعلاج نہیں، تاہم ملک بھر میں کورونا کے 7 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد 4،پنجاب 2، سندھ میں ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے جبکہ ملک بھرمیں 98مریض ہائی فلو،60لوفلوآکسیجن پر زیرعلاج ہیں۔