بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کرونا ویکسین کی تیاری سے قبل اموات کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد انسانوں کی جان لے لی۔

ورلڈ و میٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس چین سے شروع ہونے والی مہلک ترین وبا کرونا وائرس نے دنیا بھر میں لاکھوں انسانوں کو لقمہ اجل بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک کرونا وائرس کی لپیٹ میں آکر تین کروڑ 31 لاکھ 81 ہزار 180 افراد مریض ہوچکے ہیں جن میں سے 10 لاکھ 341 افراد زندگیوں کی بازی ہار گئے۔

ورلڈ و میٹر کے اعداد و شمار کے مطابق جان لیوا وبا کوویڈ 19 کا شکار ہونے والے کروڑوں افراد میں سے دو کروڑ پنتالیس لاکھ چھ ہزار 181 افراد وائرس کو شکست  دینے میں کامیاب ہوئے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک وائرس سے امریکا میں 2 لاکھ 9 ہزار 238 افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 72 لاکھ 94 ہزار 643 ہے، جن میں 45 لاکھ 24 ہزار 760 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

ادھر پڑوسی ممالک سے ہر وقت الجھنے والے ملک بھارت میں مودی سرکار کرونا وائرس پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے بھارت دوسرا بڑا ملک ہے جب کہ اموات کے لحاظ سے تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے۔

بھارت میں کرونا سے متاثرین کی تعداد 60 لاکھ 41 ہزار 638 ہوگئی ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید51 ہزار 57 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 94 ہزار 971 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں بڑھ کر 1 لاکھ 41 ہزار  503ہو گئی ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 47 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں