اسلام آباد :ملک میں کورونا سےمتاثرہونےوالےہیلتھ پروفیشنلزکی تعداد245 تک جاپہنچی ، 119 ڈاکٹرز اور 37 نرسز کورونا میں مبتلا ہوئیں جبکہ کورونا سے 3ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا ڈیوٹی پر مامور ہیلتھ پروفیشنلزسے متعلق رپورٹ وزارت صحت کو ارسال کردی ، ہیلتھ پروفیشنلز کےبارے میں رپورٹ قومی ادارہ صحت نے تیار کی ہے۔
جس میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا سےمتاثرہونےوالےہیلتھ پروفیشنلزکی تعداد245ہوگئی، ملک بھر میں 119 ڈاکٹرز میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران 37 نرسز کورونا میں مبتلا ہوئیں۔
ذرائع وزارت صحت نے کہا کہ ملک بھرمیں89دیگراسپتال ملازمین میں کوروناکی تصدیق ہوئی، کورونا وائرس کا شکار131 ہیلتھ پروفیشنلز اسپتالوں میں زیرعلاج ہے اور زیرعلاج 130 ہیلتھ پروفیشنلز کی حالت تسلی بخش ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 78 ہیلتھ پروفیشنلز آئسولیشن میں داخل ہیں جبکہ کورونا سے 3ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہو چکے ہیں، جاں بحق 2ہیلتھ پروفیشنلز کا تعلق گلگت بلتستان، ایک اسلام آباد سے ہے، ذرائع
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں کورونا سے ابتک33 ہیلتھ پروفیشنلز صحتیاب ہو چکے ہیں۔