اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد393 تک پہنچ گئی،رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ : صوبہ سندھ کے علاقے رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد393تک پہنچ گئی جبکہ ایچ آئی وی ایڈز کا شکار بچوں کی تعداد تین سو بارہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق رتوڈیرومیں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، ایڈز کنٹرول پروگرام سندھ نے تازہ اعداد وشمار جاری کردیے۔

رپورٹ کے مطابق رتوڈیرومیں ایچ آئی وی کےمریضوں کی تعداد393 تک پہنچ گئی، 15 روز میں 9082 افراد کے ایچ آئی وی ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ایچ آئی وی ایڈز کا شکار بچوں کی تعداد312 ہوگئی۔

مزید پڑھیں : لاڑکانہ: 9082 افراد کی اسکریننگ مکمل

- Advertisement -

خیال رہے چند روز قبل میڈیا پر انکشاف ہوا تھا کہ لاڑکانہ میں ایڈز پھیلانے کی وجہ خود ایڈز میں مبتلا ایک ظالم ڈاکٹر ہے، جس نے اپنا متاثرہ انجکشن لگا کر متعدد افراد کو ایڈز میں مبتلا کیا ، جس پر سندھ ہیلتھ کمیشن نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیاتھا اور ڈاکٹر کے ذہنی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کی بھی ہدایت کی تھی۔

بعد ازاں وزارتِ قومی صحت کو ارسال کردہ نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہونے والے بچے تھیلیسمیا کے مرض میں بھی مبتلا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک غیر سرکاری ادارے کے تھلیسمیا سینٹر میں بچوں کو خون لگایا جاتا ہے، بچوں کو ایچ آئی وی ایڈز غیر معیاری انتقال خون سے ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں