لاہور : پنجاب اسمبلی میں عمران خان اور اتحادیوں کی تعداد173 ہوگئی، فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں فتح سے امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عدالتی حکم کے بعد مخصوص نشستوں پر 5 امیدواروں نے آج حلف اٹھا لیا، جس کے بعد عمران خان ،اتحادیوں کی تعداد173 ہوگئی۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں فتح سے امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا ، شاباش پنجاب، موج بڑھے یا آندھی آئے، دیا جلائے رکھنا ہے ، گھر کی خاطر، سو دکھ جھیلیں، گھرتو آخر اپنا ہے، پاکستان زندہ باد۔
عدالتی حکم کےبعد مخصوص نشستوں پر 5 امیدواروں نے آج حلف اٹھا لیا-عمران خان اتحادی تعداد 173 ہوگئی-ضمنی الیکشن میں فتح سے امپورٹڈ حکومت کاخاتمہ ہو جائے گا انشاء اللہ
شاباش پنجاب
موج بڑھے یا آندھی آئے
دیا جلائے رکھنا ہے
گھر کی خاطر،سو دکھ جھیلیں
گھر تو آخر اپنا ہے!
پاکستان ذندہ باد pic.twitter.com/KQWYsqO7Dq— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) July 7, 2022
خیال رہے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کی تعداد 173 ہوگئی ہے ، دوسری جانب ن لیگ ارکان کی تعداد 164 اور پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 7 ہے۔
حکومتی اتحاد کو 4 آزاد اور ایک راہ حق پارٹی کے رکن کی حمایت حاصل ہے ، جس کے بعد حکومتی اتحاد کے ارکان کی مجموعی تعداد 176 ہے۔
مسلم لیگ ن کے فیصل نیازی مستعفی ہوچکے ہیں جبکہ چوہدری نثار حلف اٹھانےکےبعد پارلیمانی کارروائی میں شرکت نہیں کر رہے۔
خیال رہے 20 نشستوں پر پنجاب میں ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہو رہے ہیں۔