کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولیس کی نفری کم پڑ گئی۔
پولنگ اسٹیشن کے باہر سکیورٹی کمپنی کے گارڈز تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے اور اس حوالے سے کراچی پولیس چیف نے سکیورٹی کمپنی کی تنظیم کو خط لکھ دیا۔
سکیورٹی کمپنی ایس ایس پیز کی ہدایت پر گارڈز کو پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کریں گی۔ سکیورٹی گارڈز صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک تعینات ہوں گے۔
مزید پڑھیں: بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 590 امیدوار بلامقابلہ کامیاب
سندھ میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہوں گے۔ سندھ پولیس نے سکیورٹی سے متعلق اپنی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا۔