اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، مرد رائے دہندگان کی تعداد 6 کروڑ 40 لاکھ 80 ہزار 419 ہے، جب کہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد 5 کروڑ 16 لاکھ 68 ہزار 334 ہے۔
تناسب کے حساب سے مرد ووٹرز کی تعداد 55 فی صد اور خواتین رائے دہندگان کی تعداد 45 فی صد ہے۔
الیکشن کمیشن کا وفاق کو مردم شماری کی سرکاری اشاعت کا حکم
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے مؤقف پر وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا کہ جلد از جلد مردم شماری کی سرکاری اشاعت کی جائے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آبادی کے اعداد و شمار حلقہ بندیوں کے لیے بنیادی جز ہیں، اس لیے حلقہ بندیوں کے لیے 2017 کی مردم شماری کی سرکاری اشاعت ضروری ہے۔