اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

خبردار، نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ اب آپ کو بڑی مصیبت میں ڈال سکتی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: خبردار، نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ اب آپ کو بڑی مصیبت میں ڈال سکتی ہے، اب ایسا کرنے والے پر مقدمہ درج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی، بوگس اور نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر چالان کی بجائے اب شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق مقدمات موٹر وہیکل آرڈیننس 97 اے کے تحت درج ہوں گے، بوگس، نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو 2 سال قید، اور 2 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔

منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ مینوفیکچررز کو ایک سال قید اور ایک لاکھ تک جرمانہ ہوگا، جب کہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن پیر سے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک نوسرباز کو غیر قانونی طور پر گرین نمبر پلیٹس لگانے کا شوق حوالات لے گیا ہے، ٹول ٹیکس اور ناکے سے بچنے کے لیے نوسرباز نے غیر قانونی گرین نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی۔

جب ملزم کو پکڑ لیا گیا تو وہ شرمندہ ہونے کی بجائے وارڈن کو ڈراتا دھمکاتا رہا، تاہم ملزم کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سی ٹی او لاہور سید منتظر مہدی کے مطابق رواں ماہ ڈرائیونگ لائسنس ٹکٹ ختم کر کے ای پیمنٹ سسٹم شروع کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ای پیمنٹ سسٹم ایک ماہ میں شروع کر دیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں