بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر شان شاہد بھڑک اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتیہ جانتہ پارٹی (بی جے پی) رہنما نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر شوبز ستارے بھی بھڑک اٹھے۔

حال ہی میں بی جے پی خاتون سیاست دان نوپور شرما نے گستاخانہ بیان دیا جس پر عمان کے مفتی اعظم کی جانب سے بھارت پر تجارتی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے بھی اس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

قومی شوبز ستارے بھی اس معاملے پر چپ نہ رہ سکے اور نوپر شرما کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

معروف اداکار شان شاہد نے نوپر شرما کی تصویر شیئر کرتے ہوئے صرف ایک لفظ ’لعنت‘ لکھا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بی جی پے رہنما کے اقدام پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نوپر شرما کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں