تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کرونا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والی بدقسمت نرس

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں کرونا مریضوں کی روزانہ 12 گھنٹے تک دیکھ بھال کرنے والی نرس کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکیشا فلپ نامی خاتون کرونا مریضوں کے لیے مختص اسپتال میں ملازمت کرتی ہیں وہ رات کے اوقات میں ڈیوٹی پر آتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نرس 12 گھنٹے کی ڈیوٹی کے بعد تھوڑی دیر آرام کرنے کے لیے گھر گئیں تو اُن کی گاڑی چوری ہوگئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں جب گھر سے واپس نیچے اتری تو وہاں پر گاڑی نہیں تھی، میں سمجھی کہ شاید نیند میں ہوں مگر جب مکمل ہوش میں آئی تو دیکھا وہاں پر گاڑی واقعی موجود نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنا موبائل چارج کرنے گھر پر آئی تھی کیونکہ بیٹری صرف تین فیصد ہی تھی اور جب واپس جانے لگی تو یہ حادثہ پیش آگیا۔

برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلپ کا کہنا تھا کہ میں گاڑی کو پارک کر کے گئی اور جب واپس آئیں تو وہاں پر گاڑی موجود نہیں تھی‘۔

انہوں نے بتایا کہ میری تنخواہ اتنی نہیں اور نہ ہی اتنے پیسے ہیں کہ گاڑی خرید سکوں۔

فلپ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پیسوں کی صورت میں مدد کریں تاکہ وہ گاڑی خرید سکیں۔

Comments

- Advertisement -