لاہور : سروسز اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد ہوئی، سونیا کی ہلاکت کا تعین تاحال نہ ہو سکا تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں سروسز ہسپتال کے نرسنگ ہوسٹل میں ایک نرس مردہ حالت میں پائی گئی۔
واقعے کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے بتایا نرس کی شناخت سونیا کے نام سے ہوئی تاہم سونیا کی ہلاکت کا تعین تاحال نہ ہو سکا، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سونیا کی ڈیڈ باڈی کے قریب انجیکشن ملے ہیں، سونیا نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی کرتی تھی۔
پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سروسزاسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش ملنے کے واقعے پر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور واقعے کے تمام حقائق سامنے لائے جائیں۔