منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پریس کلب پر جاری دھرنا ختم، نرسوں کے مطالبات منظور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پریس کلب کے باہر تین روز سے جاری نرسوں کا دھرنا محکمہ صحت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگیا، صوبائی محکمہ سندھ نے تمام مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب پر جاری تین روز سے نرسوں نے احتجاجی دھرنا دیا ہوا تھا، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ نرسنگ اسکول کی پرنسپلز کو ڈی ڈی او اختیارات فراہم کیے جائیں۔

محمکہ صحت نے نرسوں کے احتجاجی دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیے جو کامیاب ہوئے جس کے بعد ایکشن کمیٹی نے پریس کلب کے باہر تین روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ صحت سندھ کے حکام نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے تفصیلی بات ہوئی اور اُن کے تحفظات سنےتو یہ اندازہ ہوا کہ اُن کے مطالبات جائز ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ نرسوں کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، جس میں 2 محکمہ صحت اور 2 جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندے شامل ہوں گے۔

یہ کمیٹی مطالبات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ بنا کر محکمہ صحت کو ارسال کرے گی کیونکہ قواود اور قانون کے مطابق معاملات حل کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

محکمہ صحت نے تمام مطالبات پر نظر ثانی کرنے اور انہیں پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی تو کراچی پریس کلب کے باہر بیٹھی نرسوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

بعد ازاں نرسیں دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئیں اور کی ایم سی کی نرسوں نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کراچی پریس کلب پہنچ گئے۔

ارشد وہرہ نے ان نرسز کو گریڈ،تنخواہ، واجبات اور دیگر مسائل فوری حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بات چیت کے ذریعے تمام مسائل حل کریں گے، نرسز اہم پیشہ ہے۔

ڈپٹی میئر کی یقین دہانی پر ان نرسزنے بھی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں