تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

نرسری کے بچوں کو زہر دینے والی ٹیچر کو موت کی سزا

بیجنگ : چینی عدالت نے نرسری کلاس کے بچوں کو انتقامی کارروائی کے دوران زہر دینے والی خاتون ٹیچر کو موت کی سزا دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر جیژو میں ایک خاتون ٹیچر کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب نرسری کلاس میں پڑھنے والے تمام بچوں کی حالت اچانک تشویشناک ہوگئی تھی۔

عدالت نے خاتون ٹیچر کی جانب سے نرسری کلاس کے بچوں کو زہر دینے کے عمل کو انتہائی سفاک و وحشیانہ قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی۔

پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ خاتون ٹیچر نے دوسری ٹیچر سے بدلہ لینے کےلیے اس کی کلاس کے بچوں کے ناشتے میں سوڈیم نایٹریٹ ملایا تھا، جس کے باعث بچوں کو قے کی شکایت ہوئی اور کچھ بچے بے ہوش ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون اس سے قبل سوڈیم نائٹریٹ کی آن لائن خریدی کرکے اپنے شوہر کو بھی دے چکی ہے جس کے باعث اس کی بھی حالت غیر ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -