پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نرسوں کے نقاب پہننے پر پابندی کا فیصلہ واپس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نرسنگ کونسل نے دوران ڈیوٹی نرسوں کے نقاب پہننے پر پابندی فیصلہ واپس لے لیا، پردے کے لیے سر پر دوپٹہ لے سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نرسنگ کونسل نے زیرتربیت نرسوں کے لیے یونیفارم کا حتمی تعین کردیا، پی این سی نے اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے نرسوں کے نقاب پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

پی این سی نے نقاب پر پابندی کےخاتمے سے متعلق نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ پاکستان نرسنگ کونسل کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ نقاب کرنا ہر فرد کا انفرادی فعل ہے، نرسز دوران ڈیوٹی پردے کے لیے سر پردوپٹہ لے سکتی ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نرسیں سفید شلوار قمیص اور سر پر سفید دوپٹہ لیں گی جبکہ میل نرس سفید پینٹ شرٹ زیب تن کریں گے۔

مزید پڑھیں : ملک بھر میں نرسوں کے نقاب پہننے پر پابندی

واضح رہے کہ پاکستان نرسنگ کونسل کی اکیڈمک کمیٹی کی سفارش پر ملک بھر میں زیر تربیت نرسوں کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نقاب پر پابندی کا فیصلہ غیر ملکی ڈونرز کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں