The news is by your side.

Advertisement

موبائل پر لڑکی کی آواز نکال کر شہریوں کو چونا لگانا نوسر باز کو مہنگا پڑگیا

نئی دہلی: بھارت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایسے نوسر باز کو گرفتار کیا جو موبائل پر لڑکی کی آواز نکال کر شہریوں کو بے وقوف بناتا اور بلیک میل کرکے بھتے کی رقم بٹورتا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 300 سے زائد افراد کو دھوکہ دیا، خاص موبائل ایپلکیشن کی مدد سے ویلا نامی شہری نے بھارتی شہر چنائے میں کئی افراد سے بلیک میلنگ کے ذریعے پیسے بٹورے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم لڑکیوں کی آواز نکال کر شہریوں کو اپنی جال میں پھانستا اور پھر نازیبا گفتگو کرتے ہوئے ریکارڈنگ کرلیتا تھا۔ جس کے بعد موقع کی مناسبت سے ریکارڈنگ گھر والوں تک پہنچانے کی دھمکی دے کر منہ مانگی رقم حاصل کرتا تھا۔

ویلا نے نہ صرف بھارت کے مختلف شہروں بلکہ بیرون ملک بھی شہریوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی، متعلقہ ادارے کی مدد سے مزید ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے تاکہ ملزم کے تمام ریکارڈ حاصل کیے جاسکے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم اپنا نام پریا بتاتا تھا۔ ملزم کے خلاف بھتہ وصول کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں