بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا نے کہا ہے کہ لوگوں کی تنقید انھیں نماز پڑھنے سے نہیں روک سکتی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں نصرت بھروچا نے انکشاف کیا کہ انھیں اکثر اپنے لباس یا اپنے عقیدے کو لے کر لوگوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس سے نمٹنے کے سوال پر نصرت بھروچا کا کہنا تھا کہ یہ چیزیں مجھے تبدیل نہیں کرسکتیں۔
نصرت بروچا نے کہا کہ یہ تنقید مجھے مندر جانے یا نماز پڑھنے سے نہیں روکیں گی، میں دونوں ہی چیزیں کرتی رہوں گی کیونکہ یہ میرا ایمان ہے۔
انھوں نے وضاحت کی کہ انھیں تنقید سے نمٹنے کی طاقت ملتی ہے کیونکہ وہ اپنے خیالات اور روح میں واضح سوچ کی حامل ہیں، بالی ووڈ اداکارہ نے بتایا کہ صرف وہ ہی نہیں بلکہ ان کا خاندان بھی انفرادی طور پر عقیدے پر عمل کرنے کی آزادی پر یقین رکھتا ہے۔
View this post on Instagram
نصرت نے کہا کہ "جہاں بھی آپ کو سکون ملتا ہے چاہے وہ مندر ہو، گرودوارہ ہو یا گرجا گھر، آپ کو وہاں جانا چاہیے، میں یہ بھی کھلے دل سے کہتا ہوں کہ میں نماز پڑھتی ہوں، وقت ملے تو دن میں پانچ وقت نماز پڑھتی ہوں۔
حتیٰ کہ سفر کے دوران اپنی جائے نماز بھی ساتھ رکھتی ہوں، میں جہاں بھی جاتی ہوں، مجھے ایک ہی طرح کا سکون اور راحت ملتی ہے،
نصرت بروچا نے کہا کہ میں ہمیشہ ایک ہی خدا سے جڑتی ہوں، خدا ایک ہی ہے، مختلف راستوں پر چلتے ہوئے اس ذآت سے اپنا تعلق رکھا جاسکتا ہے، میں ان تمام راستوں کو تلاش کرنا چاہتی ہوں۔
نصرت بھروچا نے پیار کا پنچنامہ (2011)، سونو کے ٹیٹو کی سویٹی (2018) اور چھوری (2021) جیسی فلموں اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔
انھوں نے فلموں میں اپنی جاندار اداکاری بار بار اپنی استعداد کو ثابت کیا، اب وہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی چھوری 2 میں اپنی اداکاری کی بدولت ٹرینڈ کر رہی ہیں، جس میں سوہا علی خان بھی موجود ہیں۔