پیر, جون 24, 2024
اشتہار

فریج سے گائے کا گوشت ملنے پر 11 مسلمانوں کے گھر مسمار کر دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک علاقے میں فریج سے گائے کا گوشت ملنے پر 11 مسلمانوں کے گھر مسمار کر دیے گئے۔

نام نہاد سیکولر ملک بھارت میں گائے کے نام پر مسلم دشمنی کا سلسلہ جاری ہے، بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں فریج سے گائے کا گوشت ملنے کا الزام لگا کر 11 مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کر دیا گیا۔

یہ واقعہ منڈالا میں پیش آیا، بھارتی پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ گائے کے گوشت کی غیر قانونی تجارت کے ثبوت ملے، گیارہ افراد کے گھروں میں موجود فریج سے گائے کا گوشت ملا، اور گھروں کے پچھلے حصے میں 150 گائیں موجود تھیں۔

- Advertisement -

پولیس نے بھینواہی علاقے میں گائے کے ذبیحہ سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر یہ کارروائی کی، پولیس نے جانوروں اور گائے کا گوشت ضبط کر لیا ہے، پولیس کو جانوروں کی چربی، مویشیوں کی کھال اور ہڈیاں بھی ملیں، جب کہ اس معاملے پر مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ باقی دس مشتبہ افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق مقامی حکومت کے جانوروں کے ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے کہ پکڑا گیا گوشت گائے کا ہے، ثانوی ڈی این اے تجزیے کے لیے نمونے حیدرآباد بھی بھجوائے گئے۔ پولیس حکام نے کہا کہ 11 ملزمان کے مکانات کو مسمار کر دیا گیا ہے کیوں کہ وہ سرکاری زمین پر تھے۔

بھارتی پولیس کے مطابق مدھیہ پردیش میں گائے ذبح کرنے پر 7 سال قید کی سزا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں