جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

نیویارک سب وے اسٹیشن پر دھماکا، 5 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی ریاست نیویارک سٹی سب وے اسٹیشن پر ایک شخص نے دھماکا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے متعدد بم بھی برآمد ہوئے ہیں، فائرنگ سے زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد تک پہنچ رہے ہیں، سب وے پر ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے اور عوام کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق رش کے اوقات میں بروکلین سب وے اسٹیشن میں بم پھینکنے کے بعد گیس ماسک اور اورنج کنسٹرکشن جیکٹ میں ملبوس شخص نے متعدد افراد پر فائرنگ کی۔

پولیس نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اسکولوں کو بند کروادیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں