بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ کے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، پاکستانی نژاد محمد عباس بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے نیوزی لینڈ نے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ٹام لیتھم ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جب کہ مچل سینٹنر، رچن راویندرا، ڈیون کانوے، گلین فلپس اسکواڈ کاحصہ نہیں ہوں گے۔

کین ولیمسن بھی ون ڈے سیریز میں سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں تھے اور خلا کو پرُ کرنے کے لیے نئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔

پاکستانی نژاد کیوی کرکٹر محمد عباس کو بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو گزشتہ سمر سیزن میں آسٹریلیا اے کے خلاف نیوزی لینڈ اے کے لیے نمایاں کارکردگی دکھا چکے ہیں۔

انہوں نے فورڈ ٹرافی کی یادگار مہم میں 42 کی اوسط سے 340 رنز بنائے اور فروری میں نیو پلائی ماؤتھ میں سینٹرل سٹیگز کے خلاف اپنی پہلی لسٹ اے سنچری (104) درج کروائی۔

تین میچوں کی سیریز کا آغاز 29 مارچ ہفتے سے ہوگا جب کہ دوسرا میچ 2 اپریل بدھ اور تیسرا میچ 5 اپریل ہفتے کو ہو گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں