آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی رابرٹ اینڈرسن فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر رابرٹ اینڈرسن کے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رابرٹ اینڈرسن 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
1976 میں لاہور میں پاکستان کے خلاف رابرٹ اینڈرسن نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے لاہور میں اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 92 رنز اسکور کئے تھے۔ سابق کھلاڑی نے 9 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 سال کی عمر میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے تھے۔
آسٹریلیا کے دائیں ہاتھ کے اوپنر کیتھ اسٹیک پول نے 1966ء سے 1974ء کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 37.42 کی اوسط سے2807 رنز بنائے، جن میں اُنہوں نے 7سنچریاں بھی اسکور کی تھیں۔
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کیتھ اسٹیک نے 1971ء میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تاریخ کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھی حصہ لیا تھا۔
بابر اعظم کو انسٹاگرام پر اَن فالو کیوں کیا؟ سلمان علی آغا نے وجہ بتادی
انہوں نے لیگ اسپن بولنگ کے ذریعے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اُنہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کمنٹری بھی کی جسے بے حد پسند کیا گیا۔