تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

نیوزی لینڈ نے تارکین وطن کو خوشخبری سنادی

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کے امیگریشن حکام نے غیرملکی تارکین وطن کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے، حکام کا کہنا ہے کہ پہلی بار پناہ گزینوں کا کوٹہ مکمل کرلیا جائے گا۔

اس حوالے سے امیگریشن کے وزیر مائیکل ووڈ نے کہا ہے کہ غیرملکی تارکین وطن کا کوٹہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ آئندہ 6ماہ کے عرصے میں پہلی بار 1500 تارکین وطن کا کوٹہ حاصل ہوجائے گا۔

نیوزی لینڈ کے امیگریشن حکام نے سال 2022 اور 23 میں1500 افراد کوٹے کو مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

نیوزی لینڈ امیگریشن کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی سے745 افراد کو پناہ گزینوں کے کوٹے کے تحت آباد کیا جاچکا ہے۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کا تخمینہ ہے کہ2022 کے وسط تک 103 ملین افراد کو زبردستی بے گھر کیا گیا ہے جب کہ ان میں سے 32.5 ملین کو اقوام متحدہ کے پروگرام کے تحت پناہ گزینوں کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

Comments