تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نیوزی لینڈ نے سینئر کھلاڑیوں کو باہر کر دیا

نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز میں اپنے دو تجربہ کار کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا۔

بلیک کیپس نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت کین ولیمسن کریں گے۔

ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ رہنے والے تجربہ کار مارٹن گپٹل اور فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کو بھارت کے خلاف سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم کے کونسے بڑے کھلاڑی ریٹائر ہونے جارہے ہیں؟ سابق انگلش کرکٹر نے بتادیا

مارٹن گپٹل کی جگہ جارحانہ بلے باز فن ایلن کو شامل کیا گیا ہے جو ورلڈکپ میں بھی ٹیم کا حصہ تھے۔ فن ایلن ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بھی ہوں گے۔

ٹرینٹ بولٹ کو نیوزی لینڈ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ ختم کرنے پر شامل نہیں کیا گیا۔ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ ٹرینٹ بولٹ اور مارٹن گپٹل کو باہر کرنے کا فیصلہ مشکل تھا۔

Image

ان کا کہنا تھا کہ اگست میں جب بولٹ نے معاہدہ ختم کیا تو ہم نے فیصلہ کیا کہ ان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا جو سینٹرل یا ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا آغاز 18 نومبر جمعہ سے ہو گا جب کہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز 25 نومبر سے کھیلی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -