کیوی بولرز کی تباہ کن بولنگ، ویسٹ انڈیز شکست کے دہانے پر

نیوزی لینڈکے خلاف ہیملٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز کی شکست کاسامنا ہے۔
ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں6 وکٹوں پر 196 رنزبنا لئے اور اسے اب بھی میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 185 رنز درکار ہیں۔
نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پہلی اننگز 519 پر ڈکلئیر کردی تھی۔ کیوی کپتان نے ویسٹ انڈیز کےخلاف بہترین پرفارمنس دکھاتے ہوئے ہیملٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کیریئر بیسٹ 251 رنز کی اننگز کھیلی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 138 رنز بناکر فالوآن کا شکار ہوئی تو دوسری اننگز میں بھی بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور صرف 196 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
Welcome to the club Daryl Mitchell 💁♂️
His first Test wicket – just two balls after being denied by a no-ball!
🌴 92-6
🖥 = https://t.co/Ys0K2MRKtM #NZvWI pic.twitter.com/ObqE4DQj9T— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) December 5, 2020
ہیملٹن ٹیسٹ کا فیصلہ چوتھے روز میں ہی متوقع ہے اور بظاہر مہمان ٹیم پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلا رہے ہیں۔