ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز ویمنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، کیوی ٹیم اور پروٹیز کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

نیوزی لینڈ  تیسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔

- Advertisement -

سیمی فئنل میں 129 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز 120 رنز بناسکی، ڈیانڈرا ڈوٹن کے 33 رنز بھی ویسٹ انڈیز کو کامیابی نہ دلوا سکے۔

ایڈن کارسن نے 29 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، امیلیا کیر، فرانس جونس اور لیاتا ہوہو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں پر 128 رنز اسکور کیے، جارجیا پلیمر 33، سوزی بیٹس 26 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

ڈیانڈرا ڈوٹن نے 22 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں