اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عمران کی حلف برداری کو مختصر رکھنے کا فیصلہ، سرحد پار کھلاڑیوں کا شکریہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کے ممکنہ وزیراعظم عمران کان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی خواہش رکھنے والے بھارتی کھلاڑیوں اور اداکاروں کا تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور  پاکستان کے ممکنہ وزیراعظم  عمران خان نے حلف برداری کی تقریب مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران کان کی تقریب حلف برداری کی تقریب 13 اگست کو ہونے کا امکان ہے جس میں شرکت کرنے کے لیے سرحد پار کھلاڑیوں نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کا وزارت عظمیٰ کے لئے عمران خان کی حمایت کا اعلان

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان کو بھارتی فلم اسٹارعامرخان نے ٹیلی فون کی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سنیل گواسکر، کپل دیو، نوجوت سنگھ سدھو اور دیگر کھلاڑیوں و بالی ووڈ اداکار عامر خان سے رابطہ کیا اور کپتان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ عمران خان حلف برداری کی تقریب سادگی سےکرناچاہتے ہیں اس لیے کسی کھلاڑی یا شوبز شخصیات کو تاحال حلف برداری میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں