تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹرمپ کا دھاندلی کا الزام، امریکی صدر اور مشیل اوباما کی تنقید

فلوریڈا: امریکی صدربراک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا الزام لگا دیا، جبکہ مشیل اوباما کا کہنا ہے کہ کوئی صدارتی امیدوار انتخابی نتائج کو مسترد کر دے تو وہ امریکا کے تشخص کو نقصان پہنچا رہا ہوتا ہے۔

ریاست فلوریڈا میں میامی گارڈنز میں ڈیموکریٹک جلسے سے خطاب میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے، براک اوباما نے کہا کہ ٹرمپ کا دھاندلی کا الزام جمہوریت کیلئے خطرناک ہے، ٹرمپ الیکشن کی قانونی حیثیت سے متعلق شکوک پیدا کر رہے ہیں۔


مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کاسیاہ باب ہے،امریکی صدراوباما


تیسرے صدارتی مباحثے سے قبل ٹرمپ انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا چکے ہیں جبکہ مباحثے میں ٹرمپ نے انتخابی نتائج کو ماننے سے متعلق بھی کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

خاتون اول مشیل اوباما نے بھی ریاست ایریزونا میں خطاب کے دوران ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی صدارتی امیدوار روائے دہندہ کی بات کو ماننے سے انکار کرے اور انتخابی نتائج کو مسترد کر دے تو وہ امریکا کے تشخص کو نقصان پہنچا رہا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : ٹرمپ کابیان ظالمانہ،خوفناک ہے جو فراموش نہیں کیا جاسکتا،مشیل اوباما

یاد رہے کہ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا شورمچانا شروع کردیا، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج قبول کروں گا یا نہیں یہ ابھی نہیں بتاسکتا۔

ہیلری کلنٹن نے جوابی وارکرتے ہوئے کہا کہ جب ڈونلڈ کو ان کی مرضی کے مطابق نتائج نہ ملے تو وہ دھاندلی کا شورمچانے لگے۔

Comments

- Advertisement -