بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ترکی عراق سے فوجیں واپس بلائے،اوباما

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباماکاترک صدر طیب اردگان سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہنا تھا کہ ترکی عراق سے اپنی فوج واپس بلانے کا سلسلہ جاری رکھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر اوباما اور ترک ہم منصب میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا،ٹیلیفونک گفتگو میں اعتدال پسند شامی باغیوں کی حمایت پر اتفاق کیا گیا، دونوں رہنماؤں نےداعش مخالف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا.

صدر اوبامانے زور دیا کے ترکی عراق سے تناؤ کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے اور ترکی عراق سے اپنی فوج واپس بلانے کا سلسلہ جاری رکھے۔

واضح رہے کہ شمالی عراق میں ترک افواج داعش کےخلاف لڑنے کیلئے موجود ہے۔ تاہم عراق متعدد مرتبہ ترکی کو عراق چھوڑنے کا کہہ چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں