تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بارک اوباما کی کتاب میں انکشافات پر بھارت سیخ پا

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے اپنی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جس پر بھارتی وکیل نے مقدمہ درج کرادیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بارک اوباما نے اپنی کتاب میں جھوٹ، سازش، ریاستی دہشت گردی کا پرچار کرنے والا ملک بھارت کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

امریکا کے سابق صدر کی نئی کتاب ’اے پرامزڈلینڈ‘ میں بیان کیے گئے حقائق بھارت کو اس قدر برے لگے کہ بھارتی وکیل گیان پرکاش شکلا نے اوبا کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

بھارتی وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ باراک اوباما نے یادداشت میں بھارتی رہنماؤں کی توہین کی، پولیس سابق امریکی صدر سے بھارتی سیاستدانوں کی توہین کے حوالے سے تحقیقات کرے کیونکہ انہوں نے بھارتی سیاستدانوں کے چاہنے والوں کے جذبات مجروح کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘آصف زرداری نے اسامہ کی موت کو ’خوشی کی خبر‘ قرار دیا تھا، براک اوباما کا انکشاف

بھارتی ریاست اترپردیش کی لال کنج سول عدالت نے بھارتی وکیل کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے یکم دسمبر کو مقدمے کی سماعت کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر نے اپنی کتاب میں بھارت کی مسلم اور پاکستان دشمنی کے حوالے سے حقائق پر سے پردہ بے نقاب کیا اور لکھا کہ بھارت میں ہندو جنونیت اور انتہا پسندی کے پرچار کو حکومتی سطح پر اجاگر کیا گیا۔

سابق امریکی صدر نے بھارت میں بھوک، بدعنوانی،  قومیت، عدم رواداری کے  راج کے حوالے سے بھی انکشافات کیے اور ساتھ بھی یہ بھی لکھا کہ بھارت میں قومی یکجہتی کیلئے پاکستان دشمنی کے استعمال کی روش کو  اجاگر کیا گیا۔

اوباما نے اپنی کتاب میں نومبر2010کے دورہ بھارت اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ سےملاقات کا ذکر بھی کیا۔

واضح رہے کہ بھارت کے سابق وزیراعظم نے خود اعتراف کیا تھا کہ ’مذہبی، نسلی یکجہتی کو غلط استعمال کر کے فائدہ اٹھانا بھارت کے لیے کوئی بڑی بات نہیں ہے‘۔

Comments

- Advertisement -