جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

صدربراک اوباماکے سوتیلے بھائی کا ڈونلڈٹرمپ کو ووٹ دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدربراک اوباما کے سوتیلے بھائی نے ڈونلڈٹرمپ کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا ہے، انکا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ واحد امیدوار ہیں، جو دل سے ملک اور عوام کی بہتری چاہتے ہیں۔

obama-3

امریکی اخبار کو انٹرویو میں صدراوباما کے سوتیلے بھائی ملک اوباما کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کو بہتر بنانے کے لئے ٹرمپ کی حمایت کررہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ وہ ایک ڈیموکریٹ تھے لیکن اوباما انتظامیہ کی پالیسیوں کے باعث انہوں نے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ملک اوباما‘ ہیلری کلنٹن اور صدر اوباما کی جانب سے لیبیا کے صدر معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے اور قتل پر سخت نالاں دکھائی دیے، جن کے بارے مین انکا کہنا تھا کہ وہ ان کے ایک بہترین دوست تھے ، ملک اوباما نے 2012 مین اپنے والد کی آب یتی کو معمر قذافی کے نام کیا تھا، انہوں نے کرنل قذافی کے بعد کی صورتحال پر اوباما انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

obama-2

ریپبلکن پارٹی کی جانب جھکاؤ کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکنز کی ہم جنس پرستی کی مخالفت نے بھی انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کیلئے قائل کیا۔

اطلاعات کے مطابق ملک اوباما ریاست میری لینڈ میں رجسٹرڈ ووٹر ہیں، جہاں وہ ایک زمانے میں قیام کرچکے ہیں۔

obama

صدر اوباما اور ملک اوباما کے والد بارک اوباما سینئر 1959 میں کینیا سے امریکا آئے تھے، جب ملک کی عمر ایک سال تھی، اوباما سینئر نے یونیورسٹی آف ہوائی میں داخلہ لیا، جہاں ان کی ملاقات صدر اوباما کی والدہ اسٹینلی این ڈنہیم سے ہوئی۔ پھر دونوں کی شادی ہوئی، 54 سالہ براک اوباما کل ملا کر سات سوتیلے بہن بھائی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں