تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

صدراوباما اور مارک زکر برگ 14سالہ طالب علم احمد محمد سے ملنے کے خواہشمند

ٹیکساس:امریکی صدراوباما اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے چودہ سالہ طالب علم احمد محمد سے ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے،  گزشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک نو عمر مسلمان طالب علم کو دہشت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا، جس کی وجہ صرف ایک گھڑی تھی۔

 اوباما نے چودہ سالہ احمد محمد کو اپنی گھڑی کے ہمراہ وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے باصلاحیت نوجوانوں کا امریکہ کی ترقی میں اہم کردار ہے اور ہمیں ایسے بچوں کی زیادہ سے زیادہ دلجوئی کرنی چاہیئے ۔

سوڈانی نژاد چودہ سالہ احمد محمد جو کہ نویں کلاس کا طالب علم ہے، پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ پینسل کیس کی مدد سے ایک گھڑی بناکر اسکول لایا، احمد اسکول آتے وقت بہت پر جوش تھا کہ اس کی اس ایجاد پر اس کو اسکول سے شاباش ملے گی تاہم اسکول ٹیچرز نے اس کی گھڑی کو ٹائم بم قرار دے کر پولیس کو طلب کر لیا اور پولیس بغیر کسی تحقیقات کے چودہ سالہ بچے کو ہتھکڑی لگا کر ساتھ لے گئی۔

ناسا کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے احمد محمد گرفتاری کے وقت حیرانی سے پولیس اور اپنے اساتذہ کو دیکھتا رہا، ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے احمد کو بے گناہ قرار دے کر اسے والدین کے حوالے کر دیا لیکن احمد کی گرفتاری کی خبر امریکا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور اسٹینڈ ود احمد کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک طوفان بر پا ہوگیا اور سب سے بڑی ٹویٹ صدر اوباما نے کی اور احمد محمد کو ان کی ایجاد پر وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دے ڈالی۔

صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن اور امریکہ کی وزیر تعلیم آرنے ڈنکن نے بھی احمد کیلئے تعریفی کلمات پوسٹ کئے، اس واقعے کے بعد احمد کے سکول کے اساتذہ اور پرنسپل کو پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

سوڈان سے تعلق رکھنے والے طالبعلم کےوالد محمد الحسان محمد کا کہنا ہے کہ اُن کے بیٹے کے ساتھ یہ سلوک صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے کیا گیا اور بالخصوص اس لیئے بھی کہ اس کے نام کے ساتھ احمد لگا ہوا تھا۔

 

Comments

- Advertisement -