اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

صدر اوباما کا صدارتی انتخابی عمل میں سائبر حملوں کا جائزہ لینے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : صدر اوباما نے امریکی صدارتی انتخابی عمل کے جائزے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دوہزار سولہ کے صدارتی انتخابی عمل میں سائبر حملوں کا جائزہ لیا جائے۔

امریکی صدر باراک اوباما نے دوہزار سولہ کے صدارتی انتخاب پر سائبر حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، امریکی صدر باراک اوباما نے انٹیلی جنس حکام کو دو ہزارسولہ کے انتخاب پر روسی سائبر حملوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

مشیر ہوم لینڈ سیکیورٹی لیزا موناکو کا کہنا ہے صدر اوبامہ نے تحقیقات کا حکم روسی ہیکرز کے ملوث ہونے کی اطلاعات پر دیا ہے، صدراوباما نے انٹیلی جنس حکام کو بیس جنوری سے پہلے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایرک شلٹز نے کہا کہ تحقیقات میں انتخابی عمل کی ہیکنگ کی مبینہ کوششوں میں غیر ملکی ہاتھ کے ملوث ہونے کے الزام کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور تفتیشی حکام جس رخ سے بھی چاہیں گے معاملے کی تحقیقات کرسکیں گے۔

صدر براک اوباما نے تحقیقات کا یہ حکم کانگریس کے ری پبلکن اور ڈیموکریٹ ارکان کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد دیا ہے جو امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


مزید پڑھیں : امریکا ریاستی وسکانسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست


یاد رہے امریکا میں صدارتی انتخاب کے دو ہفتے بعد ریاست وسکانسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی گئی، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست حالیہ امریکی انتخابات میں شامل گرین پارٹی کی صدارتی امیدوارجل اسٹین نے دی۔


مزید پڑھیں : امریکہ کاروس پر سائبر حملے کا الزام


واضح رہے کہ 8 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل بھی ہیکنگ کے خدشات سامنے آئے تھے اور اوباما انتظامیہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ روس ووٹر رجسٹریشن ڈیٹا کو ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے، بعد ازاں انتخابی حکام اور سائبر سیکیورٹی ماہرین نے اس امکان کو رد کیا تھا کہ روس ہیکنگ کے ذریعے امریکی انتخاب کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ 20جنوری کو حلف اٹھانے کے بعد باضابطہ طور پر امریکہ کے صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں