اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

مودی کا دورہ امریکا، اوباما نے بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ پر آواز اٹھا دی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق امریکی صدر اوباما نے بھی بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ اور نام نہاد جمہوریت پر آواز اٹھا دی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا کے موقع پر سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے اوباما نے کہا کہ اقلیتوں کےحقوق کا تحفظ نہیں کیا تو بھارت میں تقسیم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے اور ہم نے دیکھا بھارت جیسے داخلی تنازعات کے نتائج کیا نکلتے ہیں وقت آگیا ہے بھارتی جمہوریت پر تشویش کا اظہارسفارتی سطح پر ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ مودی کی حکومت نے پریس، سول سوسائٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا، ہندو قوم پرستی کو اس قدر آگے لے گئے کہ بھارت میں اقلیتوں کیلئے بہت کم جگہ بچی ہے۔

سینڈرز نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات میں حقائق رکھنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ مودی کے امریکا پہنچتے ہی ان کے خلاف سکھوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جب کہ کشمیریوں نے بھی احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں