واشنگٹن : وائٹ ہاوس میں منعقدہ ایک خوبصورت تقریب میں امریکی صدر براک اوباما نے نیشنل کرسمس ٹری روشن کردیا۔
امریکی صدر اوباما وائٹ ہاوس میں آخری کرسمس منارہے ہیں، وائٹ ہاوس کے ایلپس پارک میں کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب میں صدر براک اوباما اپنی اہلیہ مشیل اوباما اور بیٹیوں مالیا اور ساشا کے ساتھ پہنچے، کاونٹ ڈاون کے ساتھ تقریب کا آغاز کیا گیا اور اوباما نے نیشنل کرسمس ٹری روشن کر دیا۔
وائٹ ہاوس کے باہر نیشنل کرسمس ٹری جھلملاتی روشنیوں سے جگمگا اٹھی اور اوبامہ لوگوں میں گھل مل گئے۔
خوشی کے اس موقع پر صدر اوباما نے اپنی فیملی کے ہمراہ اسٹیج پر معروف اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ مقبول کرسمس گیت بھی گائے۔
تقریب میں معروف گلوکاروں نے شاندر پرفارمنس سے ماحول گرما دیا جبکہ سالانہ تقریب میں معروف ہالی وڈ اداکاروں کیساتھ ساتھ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔