واشنگٹن : امریکی نائب صدر مائیک پنس نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے قاسم سلیمانی کو کیفرکردار تک پہنچا کر بہت اچھا کیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے سابق صدر باراک اوباما کی انتظامیہ پر ایران کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر نے ایرانی پالیسی کو نظرانداز کیا اور ایران کی جھولی میں اربوں ڈالر کی رقم ڈالی۔
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ سابق صدر نے ایران کے ساتھ نام نہاد جوہری معاہدہ کیا اور اس معاہدے سے ایران نے خوب فائدہ اٹھایا اور ایران کو بیرون ملک منجمد اس کے اربوں ڈالر مل گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں مائیک پنس کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے ساتھ طے پایا جوہری معاہدہ ختم اور پاسداران انقلاب کی ‘قدس’ فورس کے سربراہ کمانڈر قاسم سلیمانی کو قتل کرکے بہت اچھا کیا۔
The Obama Admin put money in the hands of Iranian terrorists in the Iran Nuclear Deal.
President @realDonaldTrump threw out the Iran Deal & took out an Iranian terrorist responsible for wounding and killing thousands of Americans. No More $ For Terrorists & Soleimani is GONE! 🇺🇸 pic.twitter.com/SLlW0XIcYT
— Mike Pence (@Mike_Pence) January 9, 2020
امریکی نائب صدر نے کہا کہ سابق صدر کی پالیسی ایران نوازی پرمبنی تھی، انہوں نے ایرانی دہشت گردوں کو اربوں ڈالر کی رقم سے نوازا۔
مائیک پنس کا مزید کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتے طے پائے معاہدے کو منسوخ کیا اور ایک ایسے شخص کو جس کے ہاتھ امریکیوں کے خون سے رنگین تھے کو کیفر کردار تک پہنچایا، سلیمانی اب نہیں رہا اور نہ ہی ایرانی دہشت گردوں کے لیے اب ڈالر ہوں گے۔