اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

اشتہار

حیرت انگیز

پی پی چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں لاڑکانہ، شہدادکوٹ اور لاہور سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں لاہور کے حلقہ این اے 127 پر ان کے نامینیشن فارم پر اعتراض دائر کر دیا گیا ہے۔

اعتراض پر مبنی یہ درخواست ایک شہری کی جانب سے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو جمع کرائی گئی ہے جس میں بلاول بھٹو پر الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اعتراض میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کےمطابق ایک شخص، ایک وقت میں ایک ہی جماعت کا رکن ہو سکتا ہے اور بلاول نے کاغذات نامزدگی میں پی پی پی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہرکی ہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پی پی پی پارلیمنٹیرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔

شہری نے اپنے اعتراض میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے چیئرمین جب کہ آصف زرداری پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں۔ پی پی کا پی پی کا انتخابی نشان تلوار اور پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے لاہور سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں