بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

انتخابی نشان، جماعت اسلامی کی درخواست پر اعتراض عائد

اشتہار

حیرت انگیز

انتخابی نشان الاٹ کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن نےجماعت اسلامی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات کیلئے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری ہے اور الیکشن کمیشن نےجماعت اسلامی کی درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی درخواست میں غلطیوں کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی درخواست واپس کردی۔

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کو دوبارہ درخواست جمع کرانےکی ہدایت کی ہے۔

جماعت اسلامی نے ترازو کا نشان الاٹ کرانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی۔ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے الیکشن کمیشن 19جولائی تک درخواستیں وصول کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں