اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل پر اعتراض ختم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل پر اعتراض ختم کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے پاکستان عوامی محاذکے سربراہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔

ٹربیونل نے اپیل پر آفس اعتراض کو ختم کر دیا، رجسٹرار ٹریبونل نے آر او کے فیصلے کی مصدقہ نقول اپیل کیساتھ نہ لگانے کا اعتراض عاٸد کیا تھا۔

- Advertisement -

الیکشن ٹربیونل نے نواز شریف کے کاغذات کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوٸے متعلقہ ریٹرنگ افسر کو طلب کر لیا۔

اپیل میں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا اور کہا گیا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرارردیا، نواز شریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کیے ۔ ٹریبونل نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں