تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

محسن نقوی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کیخلاف درخواست پر رجسٹرارسپریم کورٹ نے اعتراضات عائد کردیے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر پی ٹی آئی درخواست واپس کر دی۔ تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات میں لکھا کہ درخواست میں عوامی اہمیت بنیادی حقوق کےمعاملےکی نشاندہی نہیں کی گئی اور درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

رجسٹرارسپریم کورٹ کے مطابق اسد عمر نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہونے کو کوئی ثبوت نہیں دیا، آرٹیکل 248 کے تحت نگراں وزیراعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جا سکتا درخواست کی تیاری میں غیر مناسب زبان کا استعمال کیا گیا۔

Comments

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں