بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر، یوم عاشور کے جلوس پر پابندی، حریت رہنما نظربند

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے یوم عاشور کے جلوس پر پابندی عائد کرکے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے یوم عاشور کے جلوس پر پابندی عائد کرتے ہوئے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا، جلوس نکالنے والوں پر قابض فوج کی جانب سے تشدد بھی کیا گیا۔

یوم عاشور کے موقع پر سری نگر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، لال چوک پر جلوس نکالنے والوں پر بھارتی فوج ٹوٹ پری اور متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ جلوس کو روکنے کے لیے قابض بھارتی فوج نے اضافی نفری تعینات کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو بھی شہید کردیا گیا تھا، محرم الحرام کے جلوس پر شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کرکے عزاداروں کو زخمی کردیا تھا۔

حریت رہنماؤں نے سری نگر سے جاری اپنے بیانات میں محرم کے جلوسوں کو روکنے کے لیے سری نگر میں پابندیوں کے نفاذ پر قابض انتظامیہ کی شدید مذمت کی انہوں نے انتظامیہ کی کارروائی کو مسلمانوں کے دینی معاملات میں بے جا مداخلت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی جلوسوں میں شامل لوگوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال مسلمانوں کے تئیں بھارتی حکمرانوں کی تعصب پر مبنی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت اور شہریوں کی شہادت پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی جبکہ فورسز نے احتجاج کے پیش نظر کرفیو بھی نافذ کررکھا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں