اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سرینگر: جنازے میں شریک کشمیریوں پر بھارتی فوج کا لاٹھی چارج

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے معمر شخص کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بھارتی فورسز جنازے کے شرکا پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے۔ وادی میں 133 دن سے کرفیو جاری ہے۔

گزشتہ روز بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایک معمر شخص کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکا پر بھارتی فورسز ٹوٹ پڑیں اور عوام کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

- Advertisement -

کشمیریوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جارہا ہے، مشعال ملک *

حریت قیادت نے احتجاج میں چوبیس نومبر تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آج نمازجمعہ کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹرز کی طرف مارچ کیا جائے گی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری کشیدگی کو 133 روز گزر چکے ہیں۔ گزشتہ 4 ماہ 13 دن سے سڑکوں پر سناٹا، تجارتی مراکز اور اسکول بند ہیں۔ اس عرصہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 114 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کے دو روزہ دورے پر آنے والے ترک صدر طیب اردغان نے کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی واضح حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔

وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس اور بعد ازاں قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ ترکی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی کوششیں اقوام متحدہ میں آگے بڑھائے گا۔ ’ہم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور وہاں پیش آنے والے درد ناک واقعات سے آگاہ ہیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں