پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر کی رہائشی خاتون نے فیک انکاؤنٹر کی تفصیلات بتادیں

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ کشمیر کے ایک اور رہائشی الطاف لالی کو بھارتی فوج نے فیک انکاؤنٹر میں شہید کردیا جس کی تفصیلات سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے الطاف لالی کو فیک انکاؤنٹر میں شہید کردیا۔

ذرائع کے مطابق الطاف لالی کو بھارتی فوج نے 22 اپریل کو ان کے گھر سے اغوا کیا تھا، مقبوضہ کشمیر کی رہائشی خاتون نے فیک انکاؤنٹر کی تفصیلات بتادیں ہیں۔

پہلگام حملہ: قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دیے

مقبوضہ کشمیر کی رہائشی خاتون نے فیک انکاؤنٹر کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے الطاف لالی کی بہن کو فون آیا کہ آپ پولیس اسٹیشن آئیں بعد ازاں پولیس نے ان کی بہن کو چھوڑ دیا اور الطاف لالی کو نہیں چھوڑا۔

خاتون نے مزید کہا کہ پھر ان کی فیملی کو چھ بجے بلایا جاتا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ ان کا انکاؤنٹر ہو گیا، خاتون نے سوال اٹھایا کہ اگر وہ عسکریت پسند تھا تو وہ گھر میں کیسے رہ رہا تھا؟

 مقبوضہ کشمیر کی رہائشی خاتون نے کا کہنا تھا کہ ہم آواز اٹھا رہے ہیں، لیکن ہماری آواز کوئی نہیں سنتا، خاتون نے مزید بتایا کہ الطاف لالی کو بہت دور لے جاکر مارا گیا اور ہم اس کی لاش بھی نہیں دیکھ سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر الطاف لالی عسکریت پسند کمانڈر تھا، تو کمانڈر گھروں میں کیسے رہ سکتے ہیں؟ بھارتی فوج کو یہ بات بخوبی معلوم تھی کہ وہ کمانڈر نہیں تھا پھر بھی اسے کیوں شہید کیا؟

ذرائع کے مطابق بھارت نے 1989 سے اب تک 7 ہزار سے زائد کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کیا ہے، حالیہ فیک انکاؤنٹر میں بھارت نے 24 اپریل 2025 کو محمد فاروق اور محمد دین کو بھی شہید کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں