تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی کیمپ پرحملہ دو ہلاک، چارزخمی

سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی کیمپ پرحملے میں چار بھارتی فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے، بھارتی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں شہر کے مضافات میں قائم بھارتی فوجی چھاؤنی سنجوان پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔

حملہ آوروں نے اندر گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا ایک جے سی او مدن لال بھی شامل ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر بھارتی فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں سے کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

انتہائی سخت سیکورٹی والے علاقے میں ہونے والے حملے نے بھارتی فورسز میں ہلچل مچا دی، حملے کے بعد فوجی کیمپ کے اطراف کی سڑکوں کو بند کردیا گیا اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی۔

انتظامیہ نےاسکولوں کو بھی بند کرادیا، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، فوجی کیمپ پرحملے نے مودی سرکارکو بھی ہلا دیا۔

بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ مقبوضہ کشمیرمیں اپنی ہی کٹھ پتلی انتظامیہ پربرس پڑے۔ موثرکارروائی کی ہدایت جاری کردی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -