ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا شو بری طرح فلاپ، کم ووٹ پڑنے کا عالمی ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے بلدیاتی انتخابات کا شو عوام نے بری طرح فلاپ کردیا، کم سے کم ووٹ پڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا95 فیصد سے زائد کشمیریوں نے بھارتی تسلط نامنظور کرتے ہوئے بائیکاٹ کرکے بھارت اور دنیا بھر کو اپنا فیصلہ سنا دیا۔

بھارتی حکومت کے بلدیاتی انتخابات کا شو بری طرح فلاپ ہوگیا۔ ووٹر ٹرن آؤٹ صرف ساڑھے تین فیصد رہا، اس طرح انتخابات میں کم سے کم ووٹ پڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔

قابض فورسز نے ووٹروں کو گھروں سے نکالنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگالیا لیکن پولنگ اسٹیشنز ویران پڑے رہے۔ کشمیری عوام نے مذکورہ انتخابات کا اتنا بھرپور بائیکاٹ کیا کہ امیدوار اپنے آپ کو خود ووٹ ڈالنے بھی نہیں پہنچے۔

ایک امیدوار نے صرف3ووٹ حاصل کیے اور جیت گیا، اس کے علاوہ بارہ مولا میں ایک امیدوار صرف ایک ووٹ حاصل کرکے بلدیاتی انتخاب جیتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں